BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 May, 2005, 20:17 GMT 01:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قرآن کی بےحرمتی‘: پاکستان کا افسوس
نیوز ویک
نیوز ویک
پاکستان کی حکومت نے ان اطلاعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق گوانتانامو بے میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق امریکی تفتیش کار قیدیوں کو ذہنی اذیت پہنچانے اور ان کی اعصاب شکنی کے لیے قرآن کو بیت الخلا میں رکھ دیتے تھے اور ایک بار ایسا بھی ہوا کے قرآن کو بہا بھی دیا گیا۔

پاکستانی دفترِ خارجہ نے نیوز ویک کی اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زیرحراست افراد کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابلِ اعتراض اور افسوسناک ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان ان اطلاعات کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ان کی تحقیق کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

نیوزویک میں یہ رپورٹ اپنی تازہ ترین اشاعت میں ’ایک مقدس کتاب کا بیت الخلاء سے بہایا جانا‘ کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گوانتاناموبے میں پانچ سو بیس افراد کو نظر بند رکھا ہوا ہے۔ افغانستان اور پاکستان سے ان لوگوں کو طالبان وار القاعدہ سے مشتبہ تعلق کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد