گوانتانامو: تشدد کے مزید الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوانتاناموبے میں قیدیوں پر تشدد اور ایذا رسانی کے نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں گوانتاناموبے میں قید رہنے والے پانچ مراکشی باشندوں نے خود پر مقدمہ کی کارروائی کی دوران الزام لگایا ہے کہ قید کے دوران بارہا امریکی فوجیوں نے انہیں برہنہ کیا۔ ان کا کہنا کہ اس کے علاوہ ان کے ہاتھ باندھ کر ان پر کتے بھی چھوڑے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ نہ تو ان کا القاعدہ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہوں نے افغانستان میں کسی قسم کی تربیت حاصل کی تھی۔ جب مقدمہ کے جج نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے اقبالیہ بیان پر دستخط کیوں کیے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان سے دستخط کروائے گئے۔ عرب دنیا میں اسیران گوانتاناموبے پر چلنے والا یہ پہلا مقدمہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||