BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 01:03 GMT 06:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتبہ برطانوی بغیر از الزام رہا
اسیرِ گوانتانامو
اداکراہ ونیسا ریڈگریو اور کورن لندن کے پیڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن کے باہر ویلکم بیک کے بینر اور اپنے حامیوں کے ساتھ موجود تھے
برطانیہ میں پولیس نے ان چار افراد کو رہا کردیا ہے جنہیں گوانتانامو سے امریکیوں نے منگل کو رہا کیا تھا۔

معظم بیگ، فیروز عباسی، رچرڈ بیلمار اور مارٹن مبانگا کو بدھ کی شام برطانوی فضائیہ کا ایک طیارہ برطانیہ لایا تھا جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت چوبیس گھنٹے برطانوی پولیس نے حراست میں رکھنے کے بعد کسی الزام کے بغیر رہا کر دیا۔

یہ چاروں برطانوی شہری گوانتانامو میں گزشتہ تین سال سے محض شک کی بنا پر اسیر تھے۔

برطانیہ پہنچتے ہی انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں لندن کے پیڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔ جہاں حفاظت کے انتہائی کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔

رہائی پا کر برطانیہ آنے والے ان لوگوں میں ایک کا تعلق برمنگھم سے ہے جب کہ تین لندن کے رہنے والے ہیں اور امریکہ کو ان پر شبہ تھا کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

پولیس اسٹیشن میں ان چاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی احتجاج کرنے والے لوگ جمع ہو گیے تھے لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیق کرنا چاہتی ہے کہ ان چاروں برطانوی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے اصل اسباب کیا تھے۔

معظم
ایک اسیر معظم بیگ جن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی انہیں اپنی اذیت سے آگاہ نہیں کیا

کہا جاتا ہے کہ ان چاروں برطانوی شہریوں کو برطانوی حکومت کی درخواست پر رہا کیا گیا ہے اور برطانوی حکومت نے امریکہ کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانوی اسیر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے۔

بتایا گیا ہے چاروں اسیروں کی برطانیہ پہنچنے پر پولیس نے فلم بنائی بھی بنائی اور اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ دو غیر جانبدار مبصر بھی تھے جن میں ایک مسلمان تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد