BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 August, 2004, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
9/11 مقدمے میں امریکی رکاوٹ
منیر المتصدق
منیر المتصدق اپنے وکیل کے ہمراہ
امریکہ نے گوانتانامو جیل کے ایک قیدی کو جرمنی میں جاری گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں ایک مقدمے میں گواہی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس مقدمے میں مراکش کے ایک طالب علم منیر المتصدق پر گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

گزشتہ سال منیر المتصدق کو اسی الزام میں جرمنی کی عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی تھی، لیکن ملک کی عدالت عظمیٰ نے اس فیصلے کو امریکی تحویل میں القاعدہ کے ایک مبینہ رُکن کی گواہی کو لازمی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

مذکورہ قیدی رمزی بن الشبہ کو ستمبر دو ہزار دو میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کے روز جرمنی میں مقدمے کی سماعت کے دوران متصدق کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ بن الشبہ پر امریکی جیل میں تشدد کیا گیا ہے۔

منیر المتصدق پہلے شخص تھے جن کو گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ تیس سالہ متصدق کو گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والے تین ہائی جیکروں کی مدد کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

جرمنی کے شہر ہمبرگ کی عدالت میں پڑھے گئے گئے ایک خط میں امریکہ نے کہا ہے کہ جرمنی کے جج کو قیدیوں سے پوچھ گچھ سے ان کے خلاف جاری تفتیش متاثر ہو سکتی ہے اور سلامتی کے انتظامات کے بارے میں معلومات منظر عام پر آ سکتی ہیں۔

ہمبرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی فیصلہ سے منیر المتصدق کے خلاف چلنے والا مقدمہ بری طرح متاثر ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد