متصدق رہا کر دیے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک اور واشنگٹن پر گیارہ ستمبر کو ہونے والے حملوں کے سلسلے میں ابھی تک جس ایک شخص کو سزا دی گئی تھی اسے بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ مراکش کے منیر المتصدق کو جرمنی کی ایک عدالت نے گزشتہ فروری کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر اب دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان کی سزا میں خاتمہ ان کے وکیل کے ان دلائل کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ متصدق پر مقدمہ انصاف پر مبنی نہیں تھا کیونکہ امریکہ نے زیرِ حراست ایک اہم گواہ کو پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ہیمبرگ کی عدالت نے آج کہا کہ متصدق پر اب بھی شبہ ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کے رکن ہیں اس لئے انہیں شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ متصدق پر الزام ہے کہ انہوں گیارہ ستمبر کو طیارے ہائی جیک کرنے والوں کی مدد کی تھی۔ کچھ ہائی جیکر پہلے ہیمبرگ میں بھی رہے تھے۔ متصدق نے یہ اعتراف ضرور کیا تھا کہ وہ محمد عطا اور دوسرے ہائی جیکروں کے دوست تھے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے منصوبے کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||