BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو: ’سول عدالتیں مجاز نہیں‘
قیدی
گوانتانامو بے میں چار سو کے قریب افراد قید ہیں
ایک امریکی اپیل عدالت نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں قید افراد کی حراست کو امریکی عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

کولمبیا ڈسٹرکٹ کی امریکی کورٹس آف اپیل نے یہ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سول عدالتیں اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتیں کہ آیا گوانتامو بے میں موجود افراد کی قید غیر قانونی ہے یا نہیں۔

سول عدالتوں کے اختیار کے حوالے سے یہ تجویز صدر بش کے دہشت گردوں پر مقدمہ چلانے سے متعلق اس قانون کا کلیدی حصہ ہے جسے گزشتہ برس کانگریس کے سامنے لایا گیا تھا۔

نامہ نگار اس فیصلے کو صدر بش کی’دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ‘ کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس کے خلاف یقیناً سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

فیصلہ سناتے ہوئے جج اے ریمنڈ رنڈولف نے کہا حراست میں لیے گئے افراد کے وکلاء کے دلائل کو قبول کرنا امریکی کانگریس کے عزم سے صرف نظر کرنے کے مترادف ہوتا۔ فیصلے سے اختلاف کرنے والے جج جوڈتھ راجرز نے کہا کہ ’سول عدالتیں قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت کی خصوصی دلچسپیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے کی اہل ہیں‘۔

یاد رہے کہ ماضی میں صدر بش کہہ چکے ہیں کہ انہیں دہشتگردوں کے خلاف انصاف کے حصول کے لیے اس قانون کی ضرورت ہے۔ اس قانون کی رو سے غیر ملکیوں کو ’دشمن حملہ آور‘ قرار دے کر غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں چار سو کے قریب افراد قید ہیں جن میں سے اسّی پر نئے فوجی کمیشن میں مقدمہ چلایا جانے والا ہے۔

اسی بارے میں
بش نے بل پر دستخط کر دیئے
18 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد