انسدادِ دہشگردی بل پر تشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے امریکہ میں چند دن قبل انسدادِ دہشت گردی بل کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کے صدر جیکب کیلنبرجر نے کہا کہ اس قانون کی منظور سے ’سوالات‘ پیدا ہوئے ہیں کہ کیا یہ جنیوا کنونشن کے تحت جنگ کی معاملے پر رہنما اصولوں کی تعمیل کرے گا یہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون میں سے چند نکات ختم کر دیئے گئے ہیں جن میں منصفانہ مقدمے کا حق اور قیدیوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر پابندی شامل ہیں۔ صدر جارج بش نے منگل کو غیر ملکی قیدیوں سے متعلق بل پر دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ اس قانون سے امریکیوں کی زندگیاں محفوظ ہو جائیں گی۔
دو ہزار چھ کے ملٹری کمیشنز ایکٹ میں امریکی حکام کے زیرِ حراست غیر ملکی مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش اور ان پر مقدمات چلانے کے معیار مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اس نئے قانون میں مدعا الیہان کے حقوق کے تحفظ کا اشارہ تو ملتا ہے لیکن اسی قانون میں درج ہے کہ مدعا علہیان اپنی حراست کو چیلنج نہیں کر سکتے۔ یہ قانون سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فوجی ٹرائبیونلزمیں گوانتانامو بے کے قیدیوں پر مقدمات چلانا بین الاقوامی اور امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ریڈ کراس کی کمیٹی کے صدر جیکب نے کہا اس نئے قانون پر کمیٹی کا ابتدائی تبصرہ یہ ہے کہ اس کی منظور سے کچھ خدشات اور کچھ سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ ’یہ سوال کہ لڑاکا دشمن کی تعریف کیا ہے اور یہ کہ اس قانون میں واضح طور پر جبری شہادت کے حصول کو منع نہیں کیا گیا، ہمارے خدشات کی دو مثالیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ کمیٹی وائٹ ہاؤس کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرے گی اور یہ استفسار کرے گی کہ یہ نیا قانون ان نکات سے عاری کیوں ہے جن کو ملکی امریکی قانون میں جنگی جرائم سے تعبیر کیا گیا ہے۔‘ منگل کو صدر بش نے کہا تھا کہ اس نئے قانون سے سی آئی اے کے اہلکار مشتبہ غیر ملکیوں سے تفتیش کر سکیں گے اور امریکی زندگیوں کو بچائیں گے۔ صدر بش نے کہا تھا کہ نیا قانون امریکہ کی عالمی ذمہ داریوں کی تعمیل کرتا ہے اور یہ کہ اس قانون کے تحت خصوصی ٹرائبیونلز کا نظام وضع کیا جا سکے گا تاکہ مدعا علیہان کو منصفانہ مقدمے کا حق مل سکے۔ شہری آزادیوں کے گروپوں کا کہنا ہے کہ نیا قانون زیرِ حراست افراد کو ان کے حقوق کی ضمانت فراہم نہیں کرتا اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جانے کا امکان بہر حال موجود ہے۔ | اسی بارے میں بش نے بل پر دستخط کر دیئے18 October, 2006 | آس پاس گوانتانامو: ریڈ کراس کا دورہ13 June, 2006 | آس پاس ریڈکراس کی رسائی محدود: امریکہ09 December, 2005 | آس پاس ریڈ کراس کا نیا نشان05 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||