گوانتانامو: ریڈ کراس کا دورہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ اختتام ہفتہ پر تین قیدیوں کی خودکشی کے پیش نظر ریڈ کراس کی ایک ٹیم گوانتانامو میں واقع امریکی جیل کا خصوصی دورہ کرنے والی ہے۔ عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس کو گوانتانامو کا دورہ کرنے کی اجازت ہے۔ ریڈ کراس کی ٹیم کے ساتھ ایک ڈاکٹر اور عربی زبان کے ایک مترجم بھی ہوں گے۔ تاہم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم خودکشی کے واقعات کے تحقیقاتی مشن پر نہیں ہے۔ گوانتامو جیل کے امریکی کمانڈر نے خوکشیوں کو ایک ’غیرروایتی جنگی حربہ‘ قرار دیا تھا۔ خودکشی کرنے والے تینوں قیدیوں سے ریڈ کراس کی ایک ٹیم نے پہلے بھی ملاقات کی تھی۔ ریڈ کراس کی ٹیم ہر چھ سے آٹھ ہفتے میں اس جیل کا دورہ کرتی ہے۔ لیکن خودکشی کے واقعات کی اطلاع ملنے پر ریڈ کراس نے امریکہ کو بتایا ہے کہ اس کی ٹیم جتنا جلد ممکن ہوا گوانتانامو کا خصوصی دورہ کرنا چاہتی ہے۔ گوانتانامو میں خودکشیوں کی تحقیقات کا قانونی حق صرف امریکہ کو ہے لیکن جنیوا میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریڈکراس کا خصوصی دورہ گوانتامو کی جیل کے بارے میں اس کے خدشات کا اظہار ہے۔ ریڈ کراس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دورے کا مقصد قیدیوں سے یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ وہ خودکشی کے واقعات کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں اور ان کی ذہنی حالت کیسی ہے۔ گوانتانامو کے قیدیوں کی ذہنی حالت کے بارے میں خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کے دورے سے حالیہ خودکشیوں کے بارے میں امریکی ردعمل پر روشنی پڑ سکتی ہے۔ |
اسی بارے میں گوانتاموبے: قیدیوں کی خود کشی10 June, 2006 | آس پاس خودکشیاں ’پی آر‘ کے لیئے: امریکہ11 June, 2006 | آس پاس گوانتانامو: 75 قیدی بھوک ہڑتال پر29 May, 2006 | آس پاس ’رہائی سے پہلے خودکشی‘12 June, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||