BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 June, 2007, 22:09 GMT 03:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین: ڈرپ کے ذریعے ’جعلی خون‘
چین میں ٹوتھ پیسٹ اور ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی جعلی دواؤں کا بھی علم بھی ہوا ہے
چین میں تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں تقریباً ساٹھ ہسپتال یا دوا خانے مریضوں کو لگائی جانے والی ڈرپ میں جعلی پروٹین والا خون فروخت کرتے پائے گئے ہیں۔

البومِن جسے پلازمہ پروٹین بھی کہتے ہیں خون میں شامل کر کے ایسے مریضوں کو دی جاتی ہے جن کے دل کا آپریشن ہوا ہو یا جو صدمے میں ہوں یا آگ سے جھلس گئے ہوں۔

گزشتہ ماہ چین میں خوراک اور ادویات کے قواعد کے نگران سب سے بڑے افسر کو حفاظتی ضوابط کی تصدیق کیے بغیر رشوت لے کر ادویات کی منظوری دینے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

چین میں ٹوتھ پیسٹ، ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی دواؤں اور جانوروں کی خوراک تک میں جعلی اجزاء شامل ہونے کا علم بھی ہوا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وہ مریض جن کی صحت پہلے ہی سے خطرناک حد کو چھو رہی ہو، ان کے لیے جعلی پروٹین زدہ خون انہتائی مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

چین میں ادویات اور خوارک کے معیار میں بے قاعدگیوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین سکینڈل سامنے آیا ہے۔

چین کے شمال مشرق علاقے جیلین میں خوراک اور ادویات سے وابستہ انتظامیہ نے پتہ چلایا ہے کہ اٹھارہ ہسپتالوں اور تیس دوا خانوں میں جعلی البومین فروخت کی گئی یا کی جا رہی ہے۔

اس انتظامیہ کے نائب ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کیونکہ مریضوں کو لگائے جانے والے خون میں اصل پروٹین کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا لہذا خون نے اپنا اثر نہیں دکھایا۔یہ خون پورے کا پورا جعلی تھا۔

اہلکاروں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا جعلی خون سے کسی کی موت واقع ہوئی یا کوئی مزید بیمار ہوا یا نہیں اگرچہ چین کی ایک اخبار کے مطابق جعلی خون سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

چین کے مرکزی ٹی وی نے ایک اہکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو جعلی پروٹین بناتے ہیں انہیں تین سو گنا منافع ہوتا ہے۔ تاہم اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مارکیٹ سے ’گند‘ صاف کر دیا گیا ہے۔

کئی سیکنڈل سامنے آنے کے بعد پورے چین میں جعلی اشیاء کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔ ایک واقعے میں جعلی دودھ پینے سے تیرہ بچوں کی موت ہوگئی۔

پانامہ میں جعلی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چین سے خوراک اور ادویہ کی برآمدات پر امریکہ اور یورپی اتحاد نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور چین سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا ازالہ کرے۔

’کچن اولمپکس‘’کچن اولمپکس‘
جرمنی میں باورچیوں کی مہارت کا شو
چینی فوجچین کی فوجی طاقت
امریکہ کے بعد جاپان کا چینی طاقت پر خدشہ
بچہبچوں کی سمگلنگ
چین میں دس افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے
اسی بارے میں
یونان: اولمپکس مہنگے پڑے
13 September, 2004 | صفحۂ اول
چین میں پانی کی قلت
01 June, 2006 | آس پاس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد