یونان: اولمپکس مہنگے پڑے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان کے شہر ایتھنز میں اٹھائیسویں اولمپکس منعقد کیے گئے جانے کے سبب ملک کو بجٹ میں شدید خسارے کا سامنا ہے اور اس صورت حال سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہے۔ اولمپکس پر سات ارب یورو کے خرچے کے بعد یونان میں سن دو ہزار چار کے بجٹ میں خسارے کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد ہو جائے گی جو یورپی یونین کی مقرر کردہ حد سے دگنی ہو گی۔ اولمپکس کی سو سالہ تاریخ میں یہ سب سے مہنگے گیمز تھے۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ہر میزبان شہر کی طرح ایتھنز کی بھی کوشش تھی کہ وہاں منعقد کیے جانے والے کھیل اپنی مثال آپ ہوں۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے باعث ایتھنز کو گزشتہ اولمپکس کی نسبت پانچ گیا زیادہ رقم سکیورٹی انتظامات پر خرچ کرنی پڑی۔ یونان کے وزیراعظم کوسٹس کرامنلیس نے اس قرضوں کی ذمہ داری گزشتہ حکومت پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے اولمپک کے بیشتر اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||