چین کی طاقت، جاپان کی پریشانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ چین اپنی دفاعی ضرورت سے زیادہ جدید بحری طاقت بننے کے لیے کوشاں ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ چین دفاعی اخراجات کی مکمل تفصیل سامنے لائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے عوام چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان ہیں ۔ جاپان کی وزارت دفاع کی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے علاقے میں طاقت کا توازن خراب ہونے کا امکان ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع کی رپورٹ میں چین کی جوہری ہتھیاروں سے مسلح سب میرین کے جاپان کے گہرے سمندر میں داخل ہونے کے واقع کا ذکر کرتےہوئے تجویز کیا ہے کہ چین کی دفاعی خواہشات کو قریب سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جاپان کی وزات دفاع کی ایک ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وہ ہرگز یہ نہیں کہہ رہے کہ چاپان کو چین سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا چین اپنی دفاعی ضرورت سے زیادہ فوجی طاقت حاصل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہا ہے۔ چین اور جاپان میں حالیہ عرصہ میں تعلقات میں سرد مہری آئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||