جرمنی میں ’کچن اولمپکس‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی کے شہر ایرفرٹ میں پکوان کے اولمپکس میں شمولیت کے لیے بتیس ممالک کے باورچی جمع ہوئے ہیں اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ مقابلے آج یعنی سترہ اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں اور تین دن جاری رہیں گے۔ یہ باورچی طرح طرح کے پکوان ایسے باورچی خانے میں پکائیں گے جس کے دیواریں شیشے کے ہوں گی تاکہ ماہرین ان کے پکوان کے طریقۂ کار، بنانے کی مہارت، اور سجاوٹ کا ہر زاویعے سے جائزہ لے سکیں۔ عالمی ججوں کی ٹیم اس مقابلے کا فیصلہ کرے گی۔ سوائے عالمی جنگوں کے جرمنی میں سن 1900 سے لے کر ابتک یہ مقابلے باقاعدگی سے ہر چار سال کے بعد ہوتے رہتے ہیں۔ ابتدا میں اس کا مقصد جرمن کھانوں کو فروغ دینا تھا لیکن چار سال پہلے سویڈن نے پہلا انعام حاصل کر کے جرمنی کا ’چولہا گول کر دیا‘۔ اس سال جرمنی ساتویں نمبر پر رہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||