ننگرہار میں ’بےجا طاقت‘ کا استعمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے افغانستان میں ایک خود کش بم حملے کے جواب میں ’ضرورت سے زیادہ تشدد‘ کا استعمال کر کے انسانی حقوق کے بین الاقوانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ چار مارچ کو ننگر ہار صوبے میں ہونے والے اس واقعہ میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے۔ افغانستان ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کا رد عمل ’غیرمتناسب‘ تھا۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی کمانڈ یونٹ نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں کو بھی ہلاک کیا۔ اس واقعے کے بارے میں امریکی فوج کی اپنی ابتدائی تحقیقات میں بھی کہا گیا تھا کہ فوجیوں کا رد عمل غیرمتناسب تھا۔ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری اور فوجی ٹھکانوں میں تمیز کرنے کے بجائے امریکی فوجی دستوں نے طاقت کا بےجا استعمال کیا اور ان کی یہ کارروائی انسانی حقوق سے متعلق عالمی ظابطوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ جلال آباد شہر کے نزدیک ننگرہار میں یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب فوجیوں کے ایک قافلے پر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا اور فائرنگ کی گئی۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ننگرہار میں امریکی فوجیوں کی کارروائی کا نشانہ بننے والوں، پولیس اور ہسپتال کے افسران اور عینی شاہدین سے بھی بات کی جس سے بات سامنے آئی کہ فوجیوں نے شہریوں اور ان کی گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کی تھی۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ننگر ہارمیں اس تشدد کے بعد کے مناظر سے متعلق ویڈیو فوٹیج سمیت اس کی تصاویر تک مٹا دیں۔اس واقعہ کے بعد نیٹو کی قیادت والی فوج کے تحت کام کرنے والے ان فوجیوں کو افغانستان سے باہر بھیج دیا گیا۔ |
اسی بارے میں دوسری بار بمباری، مزید نو ہلاک05 March, 2007 | آس پاس افغان شہریوں کی ہلاکت کی تحقیق05 March, 2007 | آس پاس کابل:’خود کش حملہ، چار ہلاک‘06 April, 2007 | آس پاس کابل میں امریکیوں پر خود کش حملہ19 March, 2007 | آس پاس ’خودکش حملے میں تین بچے ہلاک‘01 April, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||