دوسری بار بمباری، مزید نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ کپیسہ میں اتحادی فوجوں کی بمباری سے مزید نو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نے علاقے میں بمباری کی تصدیق کی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے متعلق انہیں صحیح طور پر علم نہیں ہے۔ گزشتہ روز جلال آباد سے پاکستان جانے والے روڈ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے دس شہری ہلاک اور پنتیس زخمی ہو گئے تھے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اتوار کے روز کے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کو مٹا دیاتھا۔ صوبہ کپیسہ کے ڈپٹی گورنر سید داؤد ہاشمی نے بتایا ہے کہ حملہ نیٹو افواج کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں پانچ خواتین اور تین بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بمباری ایک امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔ تازہ حملے کی خبر صدر حامد کرزئی کے اس بیان کے فورا بعد آئی ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز کے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید طور پر مذمت کی تھی۔ افغانستان میں زیادہ تر نیٹو افواج جنوبی علاقے میں تعینات ہیں۔ طالبان نے موسم بہار میں بیرونی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے اور حال ہی میں کئی خود کش حملے بھی ہوئے ہیں۔ اتحادی فوجیوں کی حالیہ کارروائیاں بھی اسی کا ایک حصہ ہیں۔ اس سال افغانستان میں اب تک بیس غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور خدشات ہیں کہ موسمِ سرما کے اختتام پر طالبان اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیں گے۔ | اسی بارے میں ’حملے کی تصاویر مٹا دی گئی تھیں‘ 05 March, 2007 | آس پاس ہلمند: دو برطانوی فوجی ہلاک05 March, 2007 | آس پاس افغانستان میں ’آٹھ شہری‘ ہلاک04 March, 2007 | آس پاس خود کش دھماکے میں نو ہلاک27 February, 2007 | آس پاس ’امریکیوں کےہاتھوں افغانوں کی ہلاکت‘04 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||