خود کش دھماکے میں نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا ایک ایک فوجی، ایک امریکی حکومت کا ایک ٹھیکیدار بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق بم حملے میں پچیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی نائب صدر ڈک چینی دھماکے کے وقت فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم انہیں اس حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مختلف اطلاعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ بتائی گئی ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے منگل کے روز نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ حملہ ایک ’طالب مجاہد’ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا ہدف امریکی نائب صدر تھے جو آج کل افغانستان کے دورے پر ہے۔ قاری یوسف نے مزید بتایا کہ حملہ آور کا نام عبدالرحیم ہے جو صوبہ لوگر سے تعلق رکھتا ہے۔
اس واقعے کے بعد امریکی نائب صدر بگرام کے فوجی اڈے سے کابل روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ فوجی اڈے کے بیرونی سکیورٹی گیٹ کے پاس ہوا۔ امریکی فوجی ترجمان نے دھماکے کو ’حملہ‘ قرار دیا ہے۔ امریکی نائب صدر ڈک چینی پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے کے بعد پیر کے روز افغانستان پہنچے تھے اور خراب موسم کی وجہ کی سے ان کو افغانستان میں رکنا پڑا تھا۔ افغانستان میں امریکی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے کا نشانہ نائب صدر ڈک چینی نہیں تھے اور وہ فوجی اڈے کے اندر بالکل محفوظ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہونے کی وجہ سے حملے آور اڈے کے اندر نہیں آ سکا۔ ’جب اس کو اندازہ ہو گیا کہ وہ فوجی اڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکتا تو اس نے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔‘ بگرام فوجی اڈہ افغان دارالحکومت کابل سے چالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس فوجی اڈے پر سخت حفاظتی انتظامات رہتے ہیں اور اسے اڈے کو کبھی کبھار ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق بگرام کے اڈے کے ارد گرد بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جن سے لوگ خصوصاً بچے زخمی ہوتے رہتے ہیں۔ بگرام دھماکے سے کچھ دیر قبل جنوبی شہر قندھار میں بھی ایک خود کش حملہ ہوا جس میں حملہ آور سمیت دو شخص ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں شنوک تباہ، آٹھ امریکی ہلاک18 February, 2007 | آس پاس افغانستان: برطانیہ مزیدفوج بھیجے گا23 February, 2007 | آس پاس طالبان رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ14 February, 2007 | آس پاس افغان نیٹو: رچرڈز کی جگہ میکنل04 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||