BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 February, 2007, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شنوک تباہ، آٹھ امریکی ہلاک
امریکی شنوک ہیلی کاپٹر
یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر علاقے میں کسی مشن پر تھا یا نہیں
اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر امریکی شنوک تھا اور صوبہ زابل کےشاہجوائے نامی ضلع میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

زابل کی سرحد پاکستان سے بھی ملتی ہے اور یہاں حال ہی میں طالبان کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر علاقے میں کسی مشن پر تھا یا نہیں۔

ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ انجن میں خرابی بتائی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایساف کے کرنل ٹام کولنز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دشمن کی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ’پائلٹ نے یہ اطلاع دی تھی کہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس خرابی کی وجہ دشمن کی کارروائی نہیں تھی‘۔

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ان کے حملے کا نشانہ بنا تاہم کابل میں بی بی سی کے نمائندے الیسٹر لیتھ ہیڈ کے مطابق طالبان کی جانب سے اس قسم کے دعوے ماضی میں بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کپٹر کا تعلق بگرام ائر بیس سے تھا۔

گزشتہ چند سالوں میں افغانستان میں اتحادی اور نیٹو افواج کے متعدد ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں تاہم ان میں سے صرف ایک کے بارے میں یہ تصدیق ہوئی تھی کہ اسے دشمن نے مار گرایا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد