ہلمند: دو برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے طالبان حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کا تعلق 29 کمانڈو رجمنٹ سے تھا اور دونوں طالبان کے راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان سے بی بی سی کے نامہ نگار لیتھ ہیڈ نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی فوجی جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف نیٹو افواج کے جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلمند سے بی بی سی پشتو کے نامہ نگار میر واعظ کے مطابق نیٹو افواج نے سنگین کے علاقے میں ایک آپریشن میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی لوگ ہلاک کر دیا ہے۔ برطانیہ نے حال ہی میں افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد میں چودہ سو فوجیوں کا اضافہ کیا ہے۔ افغانستان میں برطانیہ کے 7700 فوجی موجود ہیں۔ 2001 سے ابتک برطانیہ کے پچاس فوجی افغانستان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں نیٹو مِشن کو درپیش مسائل05 September, 2006 | آس پاس اسامہ افغانستان میں ہیں: مشرف28 September, 2006 | آس پاس بھنگ میں چھُپے طالبان جنگجو15 October, 2006 | آس پاس افغانستان:’ناکام ہوجانے کا خدشہ‘13 September, 2006 | آس پاس ’گڑبڑ افغانستان میں، نزلہ ہم پر‘12 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||