BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 March, 2007, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں ’آٹھ شہری‘ ہلاک
برطانوی فوجی ہلمند میں جکبہ کینیڈا کے فوجی قندھار میں تعینات ہیں
افغانستان کے حکام نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نےگاڑیوں کے ایک قافلے پر خود کش حملے کے بعد فائرنگ کی جس سے آٹھ عام شہری ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خود کش بمبار نےافغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد کو پاکستان ملانے والی شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی پر ہلہ بول دیا۔

تاہم ابھی تک نیٹو یا امریکی افواج نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل نیٹو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی افغانستان میں جھڑپوں کے دوران اتحاد کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔

نیٹو ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کیا ہے اور جھڑپیں جنوبی افغانستان میں کس مقام پر ہوئیں۔

جنوبی افغانستان میں نیٹو کے زیرِ انتظام زیادہ تر فوجیوں کا تعلق برطانیہ اور کینیڈا سے ہے۔ برطانوی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد صوبہ ہلمند میں تعینات ہے جبکہ کینیڈا کے فوجی زیادہ تر قندھار میں میں ہیں۔

اس سال اب تک بیس غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور خدشات ہیں کہ موسمِ سرما کے اختتام پر طالبان اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیں گے۔

ننگرہار صوبے میں پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ فوجی گاڑی پر حملے کے بعد گولیاں چلنے سے آٹھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

نور آغا زواک نے جو صوبائی حکومت کے ترجمان ہیں بتایا: ’ایک خود کش بمبار نے غیر ملکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجیوں نے اپنے دفاع میں گولی چلا دی جس سے عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے‘۔

وزارتِ داخلہ کے اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ اسے فائرنگ کے واقعے کا علم ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد