کابل:’خود کش حملہ، چار ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک خودکش حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ افغانستان کی پارلیمان کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کو جب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے اپنےآپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ گزشتہ ہفتے بھی کابل کے مرکزی بازار میں صبح رش کے وقت ایک حملے میں چار لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے زور سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ جمعہ کو ہونے والا یہ دھماکہ کابل میں اس سال کا تیسرا ایسا واقعہ تھا۔ | اسی بارے میں ’خودکش حملے میں تین بچے ہلاک‘01 April, 2007 | آس پاس خوست: خودکش دھماکہ، دو ہلاک26 February, 2007 | آس پاس دو ہزارخودکش بمبار تیار ہیں: طالبان17 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||