خوست: خودکش دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی افغانستان میں ایک خود کش دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا جبکہ زخمیوں میں پانچ عام شہری اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔ یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب خوست کے قصبے میں پیش آیا۔ یہ خوست میں ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا خود کش دھماکہ ہے اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خوست سول ہسپتال کے ڈائریکٹر گل محمد دین محمدی کے مطابق ہسپتال میں تین زخمی شہریوں اور ایک پولیس اہلکار کو لایا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ افغانستان میں گزشتہ برس کے دوران خود کش حملوں کے ایک سو ساٹھ واقعات پیش آئے جو اس سے پچھلے برس کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔ | اسی بارے میں خوست،خود کش حملے میں 10ہلاک23 January, 2007 | آس پاس افغانستان پر حملے کے پانچ سال 15 October, 2006 | آس پاس جنازے پر بھی خودکش حملہ12 September, 2006 | آس پاس افغانستان: کینیڈا کے 6 فوجی زخمی17 August, 2006 | آس پاس ’القاعدہ‘ کے چار ارکان گرفتار 29 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||