کابل میں امریکیوں پر خود کش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں پر مشتمل ایک قافلے پر ایک خود کش کار بمبار نے حملہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا اور دوسرے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے سفیر رونالڈ نیومین تین گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں شامل نہیں تھے۔ رواں سال کے دوران افغان دارالحکومت میں ہونے والا یہ اس طرح کا پہلا حملہ ہے اگرچہ گزشتہ سال کئی ہلاکت خیز حملے کیے گئے جن کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا گیا تھا۔ چشم دید گواہ کا کہنا حملہ آور کار کواس سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے دوڑا رہا تھا جسے مشرق میں جلال آْباد کی طرف جانے والے امریکی اور نیٹو افواج کے قافلے اکثر استعمال کرتے ہیں۔ ترجمان جو میلوٹ کا کہنا ہے ’اس حملے میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے تاہم زخمیوں کو فورً طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔ پیر کو ہونے والے اس حملے سے قبل طالبان نے دھمکی دی تھی کہ وہ افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملے تیز کر دیں گے۔ | اسی بارے میں کابل میں دھماکہ چار افراد ہلاک14 March, 2007 | آس پاس امریکی وزیر دفاع کابل پہنچ گئے16 January, 2007 | آس پاس کابل میں طالبان کا خوف 27 September, 2006 | آس پاس کوکا کولا دس سال بعد پھر کابل میں11 September, 2006 | آس پاس کابل بس دھماکے، ایک ہلاک05 July, 2006 | آس پاس کابل میں دھماکے، کئی زخمی05 July, 2006 | آس پاس کابل میں اتحادی افواج پر حملہ26 June, 2006 | آس پاس کابل میں ہنگامے، ہلاکتوں کا خدشہ29 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||