کابل میں دھماکہ چار افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی گھر اور کئی دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔ پولیس اور کابل حکام دھماکے کی وجوہات کے بارے میں متضاد اسباب بیان کر رہے ہیں۔ ڈپٹی سٹی پولیس زلمے خان چیف کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسی دکان میں رکھے ہوئے بارود میں ہوا ہے جو شکار کے لیے استعمال کی جانے والی بندوقوں کے لیے بارود فروخت کرتی تھی۔ جب کہ کابل پولیس کے کرمنل ڈائریکریٹ کے علی شاہ پکتی وال کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کار بم سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ ہلمند کے شہر شکر گاہ میں ایک خود کش بمبار نے خود کو ہلاک کر لیا۔ کہا جاتا ہے کہ کابل کے جنوبی شہر میں کیے جانے والے اس خود کش حملے کا ہدف نیٹو کا ایک قافلہ تھا۔ تاہم اس حملے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بموں نے پھٹنے میں اتنی دیر کر دی کے قافلہ گزر گیا اور خود کش بمبار صرف خود ہی اس کا نشانہ بن سکا۔ | اسی بارے میں کابل میں انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ07 May, 2005 | آس پاس کابل میں زبردست دھماکہ07 October, 2004 | آس پاس کابل میں سیکیورٹی انتظامات سخت 30 August, 2004 | آس پاس کابل میں دھماکہ، سات ہلاک29 August, 2004 | آس پاس کابل میں راکٹ حملے15 December, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||