| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں راکٹ حملے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آدھے گھنٹے کے وقفے سے دو راکٹ داغے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم حکام کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان میں سے ایک راکٹ ایک گھر پر گرا ہے۔ افغان سکیورٹی کمانڈر جنرل بابوجان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طالبان کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر راکٹ اپنے ہدف پر نہیں لگے۔ کابل میں صحافی بلال سروری کا کہنا ہے کہ طالبان نے لویا جرگہ کو درہم برہم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں سخت حفاظی انتظامات کیے گئے ہیں اور افغان پولیس اور افغان نیشنل آرمی کے سپاہی شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ بلال سروری کے مطابق شہر پر بین الاقوامی امن فوج کے طیارے بھی چکر لگا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق لویا جرگہ اپنے پروگرام کے مطابق جاری رہے گا۔ اب تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||