لویا جرگہ: ہمارے نامہ نگار سے پوچھئے  | | نامہ نگار ہارون رشید | |
دارالحکومت کابل میں منعقد لویا جرگہ میں شریک افغانستان بھر سے پانچ سو عمائدین افغانستان میں ایک نئے آئین کے مسودے پر بحث کررہے ہیں۔ یہ عمائدین افغانستان کے مختلف قبائل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بحث کے دوران مختلف نوعیت کے سوالات ابھر رہے ہیں۔ بعض شرکاء نے لویا جرگہ میں بعض قبائل کے مندوبین کی تعداد کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ اس جرگے کا موضوع بحث یہ ہے کہ افغانستان میں نظام صدارتی قائم کیا جائے یا پارلیمانی۔ آپ ہمارے نامہ نگار ہارون رشید سے افغانستان کے مجوزہ آئین یا لویا جرگہ کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں۔ آپ کے سوالوں کے ساتھ ہارون رشید کے جوابات اسی صفحہ پر شائع کیے جائیں گے۔
آپ کے سوالات، ہارون رشید کے جوابات
|