کابل میں دھماکہ، سات ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل کے وسط میں ایک بڑا بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ کار بم کے نتیجے میں ہوا جس سے قرب وجوار کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ شہر کے اس حصے میں ہوا ہے جہاں پر امدادی کام کرنے والے غیر ملکی اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان نے کہا رائٹرز کو بتایا کہ یہ ایک خود کش دھماکہ تھا جس میں خود کش بمبار بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایسی جگہ پر ہوا جس کے قریب اس امریکی سیکیورٹی ادادے کا دفتر ہے جو افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے لیے حفاظتی افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ وہ دھماکے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہوں نے دھماکے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||