BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل میں اتحادی افواج پر حملہ
غیر ملکی فوجیوں کو اکثر و بیشتر طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نزدیک اتحادی فوج کے ایک قافلے پر مشتبہ خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان یوسف ستانزئی کے مطابق یہ حملہ بگرام میں امریکی فوجی اڈے کے سامنے کیا گیا اور اس میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ایک دوسرے واقعے میں کنار کے صوبے میں کیئے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران ایک اتحادی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کی شہریت نہیں بتائی گئی ہے۔ یہ فوجی اتوار کی لڑائی میں زخمی ہوا تھا۔

حالیہ چند ماہ میں اتحادی افواج کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن کی ذمہ داری طالبان اور ان کے حامیوں پر عائد کی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کا حملہ اس وقت کیا گیا جب آتشگیر مادے سے مسلح ایک ویگن اتحادی فوج کے نزدیک پہنچ کر دھماکے سے اڑا دی گئی۔

امریکی ہلاکتیں
 اس سال افغانستان میں تیس سے زائد اتحادی فوجی مختلف لڑائیوں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں سے بیشتر امریکی تھے۔

اتحادی افواج کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یوسف ستانزئی نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور ہلاک اور اس کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔

یہ حملہ بگرام کے فوجی اڈے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کیا گیا ہے جوکہ افغانستان میں امریکہ کا سب سے اہم اڈہ ہے۔

اس سال افغانستان میں تیس سے زائد اتحادی فوجی مختلف لڑائیوں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں سے بیشتر امریکی تھے۔

ہفتہ کو اتحادی فوج نے کہا تھا کہ جنوبی صوبے قندھار کے پنجوانی علاقے میں میں اس کے دو فوجی مشتبہ طالبان سے جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان دونوں کی شہریت بھی نہیں بتائی گئی۔

2001 کے بعد سے مئی کا مہینہ افغانستان کا خونی ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔

افغانستان میں 26000 سے زائد اتحادی فوجی تعینات ہیں جن میں سے 18500 امریکی ہیں جبکہ باقی 7500 کا تعلق 25 ممالک سے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد