قومی حکومت بنانے کی دعوت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں قومی یکجہتی کی حکومت کی راہ ہموار کرنے کے لیے حماس کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ اور ان کی پوری کابینہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ یہ استعفیٰ صرف رسمی تھا جس کے فورا بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کو دوبارہ اپنی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی جس میں حماس اور صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے وزراء شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا: ’برادر ہنیہ نے مجھے اپنی حکومت کا استعفیٰ سونپ دیا ہے اور میں نے انہیں نئی کابینہ تشکیل دینے کو کہا ہے۔‘ اسماعیل ہنیہ کی نئی کابینہ کی منظوری فلسطینی پارلیمان سے پانچ ہفتے کے اندر لازمی ہوگی۔ فلسطینی پارلیمان پر ابھی حماس کا کنٹرول ہے۔ مخلوط حکومت کے قیام کے لیے فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان سعودی عرب میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے پر فلسطینی انتظامیہ کے صدر اور الفتح کے رہنما محمود عباس اور حماس کے سیاسی شعبے کے رہنما خالد مشعل نے مکّہ میں دستخط کیے تھے۔ اس مفاہمت میں سعودی عرب کے حکمران شاہ عبداللہ نے دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ نئی حکومت میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ حماس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ہنیہ کے پاس ہی رہے گا جبکہ کچھ اہم عہدے غیرجانبدار ارکان کو دیے جائیں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ امریکہ نئی حکومت کا بھی بائیکاٹ جاری رکھے گا۔ لیکن ترجمان نے کہا کہ امریکہ صرف اس فلسطینی حکومت کے ساتھ کام کرے گا جو اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کا پاس کرے گی۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے کے معاہدوں میں تشدد کی مذمت، اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کرنا اور ماضی کے وعدوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ حماس نے ابھی ان شرائط کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے اور گزشتہ ہفتے مبہم انداز میں محض یہ کہا تھا کہ وہ ماضی کے معاہدوں کا احترام کرے گی۔ فلسطینی صدر محمود عباس اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ کوڈولیزا رائس سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ انہیں رضامند کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں۔ |
اسی بارے میں غزہ:جھڑپیں جاری، بات چیت معطل27 January, 2007 | آس پاس حماس، الفتح: مزید جھڑپیں، ہلاکتیں27 January, 2007 | آس پاس حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی30 January, 2007 | آس پاس فلسطینی: سعودی مصالحت قبول 29 January, 2007 | آس پاس جنگ بندی کے بعد حماس کمانڈر ہلاک30 January, 2007 | آس پاس الفتح، حماس متحدہ حکومت پر متفق 08 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||