جنگ بندی کے بعد حماس کمانڈر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس اور الفتح کے درمیان جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اٹھائیس سالہ حسین شاباسی کو مسلح افراد نے خان یونس میں معاہدے کے نفاذ کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ حماس کے ترجمان نے اس قتل کی مذمت کی ہے تاہم انہوں نے الفتح کو اس ہلاکت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔ فوزی براہوم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ’ ہم الفتح پر الزام نہیں لگانا چاہتے لیکن اگر یہ بات سامنے آئی کہ اس قتل کے پیچھے الفتح کے کارکنوں کا ہاتھ ہے تو یہ جنگ بندی کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جائے گی‘۔ ادھر ایک اسرائیلی طیارے نے بمباری کر کے مصر اور غزہ کی درمیانی سرحد کے نیچے موجود ایک سرنگ بھی تباہ کر دی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس سرنگ کو فلسطینی شدت پسند اسرائیلی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ فلسطین کے حریف دھڑوں حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ منگل کی صبح تین بجے سے نافذ ہو ا تھا۔ اس معاہدے کا اعلان فلسطینی وزیرِ خارجہ محمود ظہار نے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کے بعد کیا جن میں مصری سفارت کاروں نے بطور ثالث شرکت کی تھی۔ حکمران جماعت حماس اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے مخالف دھڑوں کے درمیان لڑائی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2006 میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے شدید لڑائی تھی اور ابھی تک قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی30 January, 2007 | آس پاس فلسطینی: سعودی مصالحت قبول 29 January, 2007 | آس پاس غزہ:جھڑپیں جاری، بات چیت معطل27 January, 2007 | آس پاس حماس، الفتح اہم ملاقات متوقع21 January, 2007 | آس پاس بات چیت معاہدے کے بغیر ختم21 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||