حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق فلسطین کے حریف دھڑوں حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ محمود ظہر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تین بجے سے نافذ ہو جائے گی۔ حکمران جماعت حماس اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے مخالف دھڑوں کے درمیان لڑائی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2006 میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے شدید لڑائی تھی اور ابھی تک قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ محمود ظہر نے یہ اعلان دونوں دھڑوں کے رہناؤں کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ ان مذاکرات میں مصری سفارت کاروں نے ثالثی کی تھی انہوں نے بتایا کہ دونوں ہی دھڑے غزہ کی سڑکوں سے اپنے بندوق برداروں کو واپس بلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ فتح کی جانب سے جنگ بندی کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں حماس، الفتح: مزید جھڑپیں، ہلاکتیں27 January, 2007 | آس پاس غزہ:جھڑپیں جاری، بات چیت معطل27 January, 2007 | آس پاس حماس کا فتح پر الزام15 December, 2006 | آس پاس فلسطینیوں میں فائر بندی کا اعلان20 December, 2006 | آس پاس حماس: سیاست اور زمینی حقیقت27 January, 2007 | آس پاس عباس کے قتل کی سازش کا الزام16 January, 2007 | آس پاس انتخابات کی تجویز پر حماس برھم09 December, 2006 | آس پاس انتخابات کی تجویز، غزہ میں ہنگامے17 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||