فلسطینیوں میں فائر بندی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی تنظیم فتح اور وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی حماس تنظیم کے درمیان مکمل فائرنبدی کا اعلان کیا ہے۔ محمود عباس نے غرب اردن کے شہر رملہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس فائر بندی کا اعلان کیا اور کہا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس فائربندی پر عمل منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے سے شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں توقع ہے کہ سب اس معاہدے پر عمل کریں گے۔‘ صدر کا یہ اعلان اس پر تشدد دن کے آخر میں ہوا جس میں دونوں فریقوں میں جھڑپیں جاری رہیں اور جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو طے پانے والا فائربندی کا سمجھوتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی نا کام ہو گیا تھا۔ اس سے کئی گھنٹے پہلے فلسطینی وزیر اعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ نےقومی ٹیلی وژن پر کیے گئے خطاب میں کہا تھا ’فلسطینی خون کا ہر قطرہ ہمیں عزیز ہے اور اس خون کو صرف وطن کی دفاع میں بہانا چاہیے۔ ہم سب سواتھ ایک کشتی پر سوار ہیں۔‘ پچھلے ایک ہفتے میں حماس اور فتح میں اختلافات اور تصادم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اب اردن کے شاہ عبداللہ نے دونوں رہنماؤں کو اردن آکر مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔ شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے اختلافات ختم کرنے کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ | اسی بارے میں لڑائی بند کریں، ھنیہ کی اپیل19 December, 2006 | آس پاس الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے: حماس18 December, 2006 | آس پاس عباس کا جلد انتخابات کا اعادہ18 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||