لڑائی بند کریں، ھنیہ کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس اور فتح گروپ کے درمیان کئی دنوں سے جاری پر تشدد جھڑپوں کے بعد فلسطینی وزیرِ اعظم اسماعیل ھنیہ نے دونوں گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑائی بند کر دیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سب فلسطینی بس ایک مقصد میں متحد رہیں گے۔ اس سے قبل غزہ میں حماس اور فتح میں لڑائی کی وجہ سے کئی سکول بند کر دیے گیے تھے۔ شہر میں افرا تفری کے عالم کی وجہ سے اور جھڑپوں کے دوران پانچ بچوں کی ہلاکت کی خبر کے بعد وزیر تعلیم نے سکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غزہ میں دونوں گروہوں کے درمیان الگ الگ جھڑپوں میں تین لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ فریقین میں اتوار کو ہونے والی عارضی صلح بندی کے بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل حماس اور فتح گروپ کے حامیوں میں تصادم میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ صدر محمود عباس کے اس اعلان کے بعد کہ وہ جلد ہی الیکشن کرانے والے ہیں دونوں گروپوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
غزہ میں شفاء ہسپتال کے پاس جھڑپ میں حماس کا ایک رکن مارا گیا ہے جبکہ آٹھ کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔ دونوں گروہوں کے درمیان اتوار کے روز امن کا سمجھوتہ ہوگیا تھا لیکن پیر کو پھر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ فلسطینی صدر اور فتح پارٹی کے رہنما محمد عباس نے از سر نو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن بر سراقتدار جماعت حماس اسے پوری طرح مسترد کر چکی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فتح کے بعض مسلح افراد ہسپتال کے اندر داخل ہوگئے جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس کے مطابق دو حملہ آوروں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں حماس کو زبردست کامیابی ملی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ محمود عباس کی طرف سے نئے انتخابات کا اعلان ایک طرح کی بغاوت ہے اور وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریگی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اس وقت مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اور انہوں نے انتخابات کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم یہود اولمرت نے کہا ہے کہ محمود عباس کی حمایت میں ہر طرح کے اقدامات ہونے چاہئیں۔ صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کئی میہنے سے جاری تعطل کو دور کرنے کے لیے نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے رہنما خالد مشعل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ صدر کے اقدامات قانون اور آئین کے کے خلاف ہیں۔' ہم ان انتخابات کو روکنے کے لیے پر امن طریقوں کا استعمال کریں گے اور تشدد کا سہار نہیں لیں گے۔، حالیہ دنوں میں حماس اور فتح گروپ کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں لیکن اتوار کے روز دونوں نے تشدد سے کام نہ لینے کا سمجھوتہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات16 December, 2006 | آس پاس انتخابات کی تجویز، امریکی خیرمقدم17 December, 2006 | آس پاس فلسطینی گروپوں میں ’سمجھوتہ‘17 December, 2006 | آس پاس غزہ: تنخواہوں کی ادائیگی، ہلاکتیں04 June, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||