BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 January, 2007, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عباس کے قتل کی سازش کا الزام
حالیہ دنوں میں دونوں دھڑوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے
فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی نے حماس تحریک پر الزام لگایا ہے کہ وہ فتح کے لیڈروں کو قتل کرنے کی سازش تیار کررہی ہے۔

فتح نے کہا ہے کہ غزہ میں زیر زمین سرنگوں کے ایک جال کا سراغ ملا ہے جس میں بارودی مادہ بھرا ہوا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ایک سرنگ اُس شاہراہ کے نیچے ہے جس پر صدر محمود عباس گزرتے ہیں۔

فتح کے ترجمان عبدالحکیم عواد کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ایسی پانچ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مسٹر عواد کے مطابق ان سے کچھ سرنگیں مسجدوں کے نیچے سے شروع ہوتی ہیں جبکہ ایک جبلیہ مہاجر کیمپ میں واقع فتح کے ایک اعلیٰ اہلکار کے گھر کے نیچے سے گزرتی ہے۔

’ایک سرنگ ایسی سڑک کے نیچے سے گزرتی ہے جسے فتح کے رہنما اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس استعمال کرتے ہیں۔

حماس نے اس الزام کی تردید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ فتح ایک بار پھر فضا کو زہریلا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس کے خلاف تازہ الزام ایک ایسے موقع پر لگایا گیا ہے جب دونوں گروہ عزہ میں ایک دوسرے کے خلاف سیاسی برتری حاصل کرنے کے لیے برسرِپیکار ہیں۔

غزہ میں حالیہ دنوں میں دونوں گروہوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جونسٹن کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں گروہوں کے درمیان کشیدگی ابھی تک موجود ہے لیکن دس پندرہ روز کے دوران غزہ کی گلیوں میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں دھڑوں کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کا لہجہ مصالحانہ رہا ہے جس سے یہ امید ہو چلی ہے کہ فریقین کے مابین سنجیدہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد