مزید چار فلسطینی ہلاک، 20 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیراعظم ایہود اولمرت نے مغربی اردن میں اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے کے دوران فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی چھاپے کے دوران چار فلسطینی ہلاک جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے دوران شہریوں کی ہلاکت پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہری فوجیوں کی جانب سے مزاحمت کاروں کو اسرائیلی شہریوں پر حملہ کرنے سے روکنے کی ایک کوشش کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے کچھ مشتبہ افراد کی تلاش تھی۔ اس نے چار فلسطینوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ میں فتح پارٹی اور حماس کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس حکومت کی قائم کردہ سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار جبالیہ رفیوجی کیمپ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جس کی ہلاکت کا الزام حماس نے فتح پارٹی پر لگایا ہے جبکہ فتح پارٹی نے اس کی تردید ہے۔ بیت لہیہ کے قریب فتح پارٹی کا ایک افسر اپنے دو گارڈوں کے ساتھ ایک واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ | اسی بارے میں فلسطینی پیشکش مسترد 24 November, 2006 | آس پاس فلسطینیوں میں فائر بندی کا اعلان20 December, 2006 | آس پاس فلسطینی فنڈز بحال کرنے کا اعلان24 December, 2006 | آس پاس فلسطین:ہلاکتوں میں تین گنا اضافہ29 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||