BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 December, 2006, 00:16 GMT 05:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطین:ہلاکتوں میں تین گنا اضافہ
اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نےغزہ میں دوبارہ زمینی آپریشن شروع کیا تھا
انسانی حقوق کے ایک اسرائیلی گروہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2005 کے مقابلے میں اس برس اسرائیلی فوجیوں نے تین گنا زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔

مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے بیتاسلم نامی اس گروپ کا کہنا ہے کہ سنہ 2006 میں اسرائیلی سکیورٹی افواج نے چھ سو ساٹھ فلسطینیوں کو ہلاک کیا جن میں ایک سو اکتالیس بچے بھی شامل تھے۔

گروپ کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں سے کم از کم تین سو بائیس افراد ایسے تھے جو کسی قسم کی پرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا وہیں فلسطینیوں کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں کمی واقع ہوئی۔ سنہ 2006 میں ایسے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تئیس رہی جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد پچاس تھی۔

یاد رہے کہ اس سال اپنے ایک فوجی کے اغوا کے بعد سے اسرائیلی فوج نےغزہ میں دوبارہ زمینی آپریشن شروع کر دیا تھا اور جون سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں چار سو پانچ فلسطینی مارے گئے جن میں اٹھاسی بچے بھی شامل تھے اور مارے جانے والے ان افراد میں سے نصف عام شہری تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نومبر 2006 تک نو ہزار پچھہتر فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید تھے جن میں تین سو پنتالیس نابالغ قیدی بھی شامل ہیں۔ ان قیدیوں میں سے سات سو اڑتیس ایسے ہیں جنہیں بنا کسی الزام کے قید کیا گیا ہے اور ان پر کوئی مقدمہ بھی نہیں چلایا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
بیت حانون پر حملہ، 18 ہلاک
08 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد