BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 November, 2006, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی راکٹ سے اسرائیلی ہلاک
صدیروت نامی جنوبی اسرائیلی علاقے میں چھ راکٹ گرے
اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطین کی جانب سے فائر کیئے گئے ایک راکٹ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی عورت ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر صدیروت نامی جنوبی اسرائیلی علاقے میں چھ راکٹ گرے۔

اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے میں کافی عرصے سے کارروائیوں میں مصروف ہے جس کا مقصد اسرائیل کے مطابق فلسطین کی جانب سے فائر کیئے جانے والے راکٹوں کو روکنا ہے۔

گزشتہ ہفتے بیت حانون میں ایسے ہی اسرائیلی آپریشن میں 19 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔

تازہ راکٹ فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کے بارے میں کئی ددعوے کیئے جارہے ہیں جن میں سے ایک دعویدار حماس کی مسلح شاخ کا ایک گروپ بھی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بیت حانون میں ہونے والی ہلاکتوں کا بدلہ تھا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع عامر پریتز کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کو ایسے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

صدیروت کا شہر وزیر دفاع کا آبائی شہر بھی ہے اور زخمی ہونے والا شخص اس نجی سکیورٹی کمپنی کا رکن ہے جو عامر پریتز کے گھر کی حفاظت کرتی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی آپریشنز کے نتیجے میں جون 2006 سے اب تک 400 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر عام شہری تھے۔

فلسطینی خاتون20 سے زائد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی کارروائی میں ہلاکتیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد