فلسطینی: سعودی مصالحت قبول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں حماس اور فتح کے متحارب دھڑوں نے سعودی عرب کی جانب سے ثالثی کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے جھڑپوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جٌرپیں فلسطینی نصبالعین کو آلودہ کر رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سعودی سفارتکار دونوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تشدد ختم کر کے ایک دوسرے کے منصوبے قبول کر لیں۔ تاہم اس کے باوجود کل رات گئے تک جھڑپیص جاری تھیں جو میں دونوں طرف کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعرات کے بعد سہ اب تک 22 سے زائد افراد ان جھڑپوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس تصادم کے سبب قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ہونے والی بات چیت بھی معطل ہوچکی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے اتوار کی صبح سے ہی غزہ کی سڑکوں پر چھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ دونوں ہی دھڑے بین الاقوامی امدادی اداروں کو مطمئن کرنے کے لیے قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی کوشش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں حماس، الفتح: مزید جھڑپیں، ہلاکتیں27 January, 2007 | آس پاس حماس کا فتح پر الزام15 December, 2006 | آس پاس غزہ:جھڑپیں جاری، بات چیت معطل27 January, 2007 | آس پاس بات چیت معاہدے کے بغیر ختم21 January, 2007 | آس پاس فلسطینی گروپوں میں ’سمجھوتہ‘17 December, 2006 | آس پاس حماس کے الزام کے بعد جھڑپیں15 December, 2006 | آس پاس حماس: سیاست اور زمینی حقیقت27 January, 2007 | آس پاس عباس کے قتل کی سازش کا الزام16 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||