BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 September, 2006, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امن مشن پر حملہ المناک بھول‘
اسرائیل
کوفی عنان نے حملے کے بعد اسے بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا حملہ قرار دیا تھا
اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ جولائی میں جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے پوسٹ پر کیا گیا حملہ ایک المناک بھول تھی۔

اس حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیل کے ذریعہ کی گئی جانچ میں یہ پایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ہوئے جنگ کے دوران فوج کے غلط نقشے کے سبب اس پوسٹ کو نشانہ بنایاگیا۔ اس حملے میں چین، آسٹریا، فین لینڈ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے امن مشن کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسے بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا حملہ بتایا تھا۔ جبکہ اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم یہود المرٹ نے اس حملے پر شدید افسوس کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ریگیو نے کہا کہ ’ بدقسمتی سے حملے کے دوران اقوام متحدہ کے پوسٹ کی صحیح طریقہ سے پہچان نہی کی جا سکی اور یہ سمجھا گیا کہ اس کا نشانہ حزب اللہ ہے۔

اسرائیلی فوجی حملے میں اقوام متحدہ کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے

انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو’المناک بھول‘ قرار دیا۔

ریگیو نے کہا کہ جانچ کے نتیجے کو سبھی چار متعلقہ ممالک کو بھیج دیا گیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ خود بھی اس حملے سے متعلق رپورٹ تیار کر رہی ہے۔

اس وقت اقوام متحدہ اور اسرائیل خطے میں امن قائم کرنے جیسے متعدد حساس موضوعات پر مزاکرات کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی مشکل
اسرائیل جنگ بندی تو تب، نہ کرے تو تب
انسانی ڈھال انسانی ڈھال کا الزام
اسرائیل فوجیوں پر انسانی ڈھال کا الزام
کب کیا ہوا؟
لبنان اسرائیل جنگ میں کب کیا ہوا؟
اسرائیلی دراندازی
اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد