BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 01:13 GMT 06:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک
پل کے ساتھ کھڑا ایک لڑکا
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو بیروت کے ساتھ ملانے والے پل تباہ کر دیئے
اسرائیلی طیاروں اور توپ بردار کشتیوں نے بدھ کو سارا دن لبنان پر بمباری کے بعد اسے رات کو بھی جاری رکھا ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ اب تک اسرائیل کے آٹھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر کئی سالوں کے بعد سب سے بڑا نقصان ہے۔

آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ، دو فوجی زخمی اور دو دو حزب اللہ کے قبضے میں ہیں۔

حملے کے آغاز میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے اور دو کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جب اسرائیل کے ٹینک قبضے میں لیئے گئے فوجیوں کو چھڑانے کے لیئے سرحد پار کر کے لبنان میں داخل ہوئے تو ایک ٹینک کے بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے چار اور ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے کابینہ کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ اس حملے کا جواب سختی سے دیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیراعظم ایہود اولمرت نے لبنان کو اسرائیل کے پکڑے جانے والے فوجیوں کی قسمت کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک’جنگی حربہ‘ ہے اور لبنان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

دریں اثناء حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ان کے قبضے میں موجود دو اسرائیلی فوجی صرف مذاکرات کے ذریعے ہی واپس حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی حمہ
اسرائیل نے رات بھر گولہ باری جاری رکھی

حسین نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اس بحران کو شدید تر کرنا چاہتا ہے تو ان کی افواج مقابلے کے لیئے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بیان اسرائیل کی جانب سے فوجیوں کی بازیابی کے لیئے طیاروں، ٹینکوں اور جنگی کشتیوں کی مدد سے جنوبی لبنان پر حملے کے بعد دیا ہے۔

سنہ 2000 کے بعد ہونے والے اس حملے میں سڑکوں اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک دو شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں اپنے ساتھیوں کی تلاش میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق ہزاروں ریزرو فوجیوں کو سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تاہم حزب اللہ کے ترجمان حسین نابلوسی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم اِن فوجیوں کے بدلے میں اسرائیلی جیل میں قید لبنانیوں کی رہائی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل بات چیت پر آمادہ ہو جائےگا‘۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان پر اسرائیل حملے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کو پکڑنے کی بھی مذمت کی ہے۔

بیروت میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ لبانی حکومت بھی اسرائیلی فوجیوں کے پکڑے جانے کے واقعے سے حیران ہے اور ’جو کچھ ہوا ہے وہ اس کی ذمہ دار نہیں ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد