جنگ بندی نہیں ہوگی: اولمرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نےکہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنے حملے نہیں روکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں ہے ’لڑائی جاری اور آنے والے دنوں میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔‘ اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان کے شہریوں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کی لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اسرائیلی کارروائی سے حزب اللہ کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ شام دو روز کے لیئے فضائی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا تاکہ قانا کے واقعہ کی تفتیش ہو سکے۔ تاہم پیر کے روز حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی کی اس بمباری میں لبنان کا ایک فوجی ہلاک ہوا۔ اسرائیلی فوج کا موقف تھا کہ ان دو روز کے دوران اسرایئل ان عناصر کے خلاف حملے جاری رکھ سکتا ہے جو ’اسرائیلی شہریوں یا فوجیوں کے لیئے ایک خطرہ ہیں۔‘ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر گولہ باری کی جبکہ حزب اللہ نے اسرائیل کے سرحدی شہر کریات شمونہ کے قریب دو راکٹ داغے۔ اسرتائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کی کارروائی سے ایک اسرائیلی ٹینک کو نقصان پہنچا اور ان کا ایک فوجی زخمی ہوا۔ لبنان کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تین ہفتے سے جاری لڑائی میں لبنان کے ساڑھے سات سو کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل کے 18 شہری سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے۔ |
اسی بارے میں مشرقِ وسطٰی میں تباہی، کیمرے کی آنکھ سے26 July, 2006 | آس پاس حملے پر تشویش، جنگ بندی نہیں 31 July, 2006 | آس پاس جنگ بندی کا اس ہفتے امکان: رائس31 July, 2006 | آس پاس ’اسرائیل کو فوری جنگ بندی قبول نہیں‘31 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||