فرقہ واریت: نور المالکی کا انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم عراق نور المالکی نے متنبیہ کیا ہے کہ جو لوگ مساجد کو فرقہ ورانہ اشتعال انگیزی کے لیئے استعمال کریں گے ان پر انسدادِ دہشتگردی کے قانون کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے علماء سے کہا ہے کہ وہ لوگوں سے کہیں کہ وہ امام موسیٰ کاظم پر اعتقاد رکھنے والی باعقیدہ شیعہ کی حیثیت سے ہر اس چیز کے خلاف متحد ہو جائی جو فرقہ ورانہ تصادم کو بھڑکاتی ہو۔ یہ بات انہوں نے آٹھویں صدی امام موسیٰ کی برسی پر ایک پیغام میں کہی ہے۔ دارالحکومت بغداد میں واقع كاظميہ مسجد کے قریب امام موسٰی کاظم کی برسی کےجلوس میں بھگدڑ کے باعث پچطلے سال ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سنیچر کو کاظمیہ میں سات زائرین کی گولی مار کر ہلاک کیئے جانے کے واقعے کے بعد پولیس نے مزار کے آس پاس کی گلیوں کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ نوری مالکی نے متنبیہ کیا ہے کہ تقریبات کو سیاسی مظاہروں میں تبدیل نہ کیا جائے۔ زائرین کی بڑی تعداد گروہوں کی شکل میں امام موسیٰ کے مزار کی طرف جا رہی ہے اور انہوں نے پیلیے اور سبز ربگ کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں جو مذہبی تقدیس کا علامتی اظہار ہیں۔
یہ تقریب اتوار کو ختم ہو گی اور تقریب کا آخری مرحلہ وہ ہو گا جب زائرین ایک جلوس کی شکل میں مزار کے گرد چکر لگائیں گے۔ امام موسیٰ کا مزار دریائےدجلہ کے اس طرف واقع ہے اور اس تک جانے کے لیئے ایک پل سے گزرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سال اسی درمیانی پل پر اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب کسی نے خود کش حملے کی افواہ پھیلا دی اور لوگ ایک ساتھ پل کے دوسری طرف پہنچنے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی کوشش میں کئی لوگ دریا میں بھی گرگئے اور کچلے بھی گئے جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ |
اسی بارے میں ’آپریشن ٹوگیدر فارورڈ‘ کتنا موثر؟16 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس عراقی مستقبل، امریکہ، عراق متفکر26 July, 2006 | آس پاس ہلاک شدگان کی تدفین شروع01 September, 2005 | آس پاس بغداد حملہ ویڈیو رپورٹ31 August, 2005 | آس پاس بغداد: ایک سو پچاس افراد ہلاک14 September, 2005 | آس پاس بغداد: 960 ہلاک، تین روزہ سوگ 31 August, 2005 | آس پاس بغداد: 1000 کی ہلاکت کا خدشہ31 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||