BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 July, 2006, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل کا تازہ حملہ: دس ہلاک
 تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد تیس سے زائد ہوگئی ہے۔
تین سالہ لبنانی بچہ اسام مصطفےٰ جو اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوا
لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایک اور میزائل حملہ کیا ہے جس میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ ملک کے جنوب سے بیروت کی جانب سفر میں تھے اور حملہ کے وقت ایک پل سے گزر رہے تھے۔

ان ہلاکتوں سے اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد تیس سے زائد ہوگئی ہے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ایک سو نوے بتائی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے کی اطلاعات کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی جاری رہے جس کے دوران کم سے کم پندرہ افراد مزید ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم لبنان سے موصول ہونے والی تصاویر میں تباہ حال عمارتیں نظر آ رہی ہیں جن میں امدادی کارکن زخمی یا ہلاک ہو جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

بعض ناقابل اشاعت تصاویر میں سڑکوں پر یا ملبے کے نیچے جلی ہوئی اور کٹھی پھٹی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔


دریں اثناء اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان اور برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملوں کے خاتمے کے لیئے بین الاقوامی فوج لبنان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ’یہ فوج اسرائیل پر ہونے والی گولہ باری روک سکتی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے حزب اللہ پر جاری حملے بند کروانے کا جواز پیدا ہو سکتا ہے‘۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف لبنان میں اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اتوار کی رات اور پیر کو بیروت کے علاوہ شمالی لبنان کے شہر تریپولی اور مشرقی شہر بالبیک پر فضائی حملے کیئے ہیں۔

لبنان میں حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی اس کارروائی میں دارالحکومت بیروت اور تریپولی میں آٹھ فوجیوں سمیت تیرہ افراد مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی شہر طائر میں اسرائیلی کارروائی میں انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لبنان کے سرحدی گاؤں میں اسرائیلی حملے میں آٹھ ایسے افراد بھی مارے گئے جن کے پاس لبنان اور کینیڈا کی دوہری شہریت تھی۔

لبنان سے غیرملکیوں کا انخلاء بھی جاری ہے اور ایک برطانوی فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اٹھائیس برطانوی باشندوں اور آٹھ دیگر غیر ملکیوں کو قبرص پہنچایا گیا ہے۔ برطانیہ کے جنگی بحری جہاز بھی علاقے میں موجود ہیں لیکن برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے راستے انخلاء صرف محفوظ حالات میں ہی ممکن ہوگا۔

اسرائیل نے لبنان کو یہ وارننگ بھی دی ہے کہ اسے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی شہر حیفہ میں راکٹوں کے حملے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

تازہ اسرائیلی حملے میں بیروت میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں

اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بقول ان کے اسرائیل کی شمالی سرحد کی ’حقیقت بدل نہیں جاتی۔‘

اسرائیل کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں بیروت میں ہوائی اڈے کو پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈے پر موجود تیل کے ٹینکوں کو آگ لگ گئی۔

ادھر اقوامِ متحدہ اور یورپی اتحاد کے اعلیٰ ترین اہلکار بیروت پہنچ گئے ہیں جہاں بحرانی صورتِ حال پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ حاویر سولانا نے لبنان کے وزیرِ اعظم فواد سانی اورا سے ملاقات کے بعد تشدد کے خاتمے اور حزب اللہ کے قبضے سے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔

حزب اللہ کا موقف ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کا جواب دے رہی ہے جن میں درجنوں شہری ہلاک اور لبنان کے اہم مقامات تباہ ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد