BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 May, 2006, 01:11 GMT 06:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی شہری مجرم: عدالت

شہوار متین سراج
نیویارک کی ایک جیوری نے ایک پاکستانی کو سن 2004 میں ایک سب وے یا زیر زمین ٹرین سٹیشن کو بم سے اڑانے کے منصوبے میں حصہ لینے کا مجرم قرار دیا ہے۔ جیوری نے وکیل صفائی کی یہ دلیل رد کر دی کہ پولیس کے ایک انفارمر نے ان کو مسلمانوں کے خلاف ابو غریب میں امریکی تشدد کی تصویریں دکھا کر بھڑکایا اور اس منصوبے میں پھنسایا۔

شہوار متین سراج کا مقدمہ چار ہفتے جاری رہا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ وہ 2004 کے ریپبلکن کنونشن سے پہلے نیویارک کے مڈیسن سکوائر گارڈن میں ایک مصروف سب وے، ہیرالڈ سکوائر سٹیشن کو اڑانے کے منصوبے میں شامل تھے۔

شہوار سراج کو پکڑوانے والے اور اس مقدمے کے اہم ترین گواہ تھے مصری نژاد جوہری انجینئیر اسامہ الداؤدی ، جو اس کیس میں پولیس کے لیے خفیہ مخبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

وکلاء صفائی کا کہنا تھا کہ الداؤدی، جو پولیس کے مخبر تھے اور اس کام کے پیسے لیتے تھے، اپنی کارکردگی دکھانا چاہتے تھے اور اسی لیے وہ ہفتوں کسی خفیہ سرگرمی کی تلاش میں مسجدوں کے چکر لگاتے رہے۔ نوجوان سراج، الداؤدی کی عزت کرتے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر الداؤدی نے انہیں خاص طور پر امریکیوں کے خلاف بھڑکایا اور تشدد پر اکسایا۔

اسامہ الداؤدی نے مقدمے کے دوران بیان دیا کہ انہوں نے جذبہ حب الوطنی کے تحت رضاکارانہ طور پر مساجد کا چکر لگانے کے لیے اپنی خدمات پیش کی تھیں کیونکہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ مسلمانوں میں شدت پسند عناصر بہت کم ہوتے ہیں۔

مقدمے کے دوران سامنے آنے والے شواہد کے مطابق انہیں پولیس سے تقریبًا ڈھائی سال کے عرصے میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم ملی ہے۔

پولیس کی سازش؟
الداؤدی، جو پولیس کے مخبر تھے اور اس کام کے پیسے لیتے تھے، اپنی کارکردگی دکھانا چاہتے تھے اور اسی لیے وہ ہفتوں کسی خفیہ سرگرمی کی تلاش میں مسجدوں کے چکر لگاتے رہے۔ نوجوان سراج، الداؤدی کی عزت کرتے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر الداؤدی نے انہیں خاص طور پر امریکیوں کے خلاف بھڑکایا اور تشدد پر اکسایا۔
وکلاء صفائی
خود سراج کے عدالتی بیان کے مطابق اگر الداؤدی اس طرح کے خیالات ان کے ذہن میں نہ ڈالتے تو وہ تشدد اور خصوصًا دہشت گردی کی کاروائی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ لیکن استغاثہ کے ایک اور گواہ نے بیان دیا کہ سراج، اسامہ الداؤدی سے ملنے سے پہلے بھی ان سے خود کش حملہ آوروں اور اسامہ بن لادن کے حق میں باتیں کیا کرتے تھے۔

استغاثہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شہوار سراج کو کسی اور نے بم پھاڑنے پر اکسایا تو انہیں منع کر دینا چاہیے تھا۔

منگل کو پولیس نے ایک ویڈیو ٹیپ بھی جاری کی جو الداؤدی نے ایک گاڑی میں شہوار سراج اور ایک دوسرے شخص جیمز الشافع سے باتیں کرتے ہوئے خفیہ طور پر بنائی تھی۔ اس ٹیپ میں ایک موقع پر شہوار سراج اور دوسرے شخص کی گفتگو کچھ یوں ہے:

سراج: ’مجھے پتہ ہے تھرٹی فورتھ سٹریٹ کہاں ہے۔ میں ساتھ چلا جاؤں گا۔ لیکن میں اُسے (بم کو) نہیں رکھوں گا۔‘

دوسرا شخص: ’یہ کام دو لوگ کریں گے۔‘

سراج: ’دو لوگ، ٹھیک ہے۔ میں دوسرا شخص بننے کو تیار ہوں۔ کوئی مسئلہ نہیں۔‘

الشافع بم استعمال کرنے کے اس منصوبے میں حصہ لینے کا پہلے ہی اقرار کر چکے ہیں۔ اس ٹیپ میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ الشافع کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک کٹر یہودی کا بھیس بدل کر بم رکھنے جائیں گے کیونکہ یہودی کی کوئی تلاشی نہیں لے گا۔

جس وقت یہ ٹیپ بنائی گئی اس وقت ان دونوں کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا اور نہ ہی ان کے کسی دہشت گرد گروہ سے تعلقات تھے۔

وکلاء صفائی کا کہنا تھا کہ اس ٹیپ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شہوار سراج کا ارادہ کسی کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اور وہ بم کسی خالی جگہ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ ٹیپ میں ایک جگہ وہ کہتے ہیں:

’اگر کوئی ہلاک ہوا تو اس کا ذمہ دار مجھے ٹھہرایا جائے گا۔ اگر کوئی حادثاتی طور پر بھی ہلاک ہوا تو اللہ اس طرح کے موقعوں کو حادثہ نہیں سمجھتا۔‘

جب شہوار سراج اور جیمز الشافعہ کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پاس سب وے سٹیشن اور آس پاس کے علاقے کا خاکہ تھا۔ الشافع فوری طور پر پولیس سے تعاون کرنے کو تیار ہو گئے تھے۔ شہوار سراج کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس مقدمے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گیارہ ستمبر سن 2001 کے حملوں کے بعد سے نیویارک میں کس طرح پولیس نے مسلم برادری کے اندرونی حالات سے باخبر رہنے کے لیے اپنے خفیہ مخبر چھوڑ رکھے ہیں۔

برطانیہ حملےخوفناک حقیقت
خود کش بمبار برطانوی مسلمان تھے
دہشت کی نفسیات
جنگیں انسانی ذہنوں میں شروع ہوتی ہیں۔
محمد صدیقصدیق کی نئی ویڈیو
لندن دھماکوں کے مشتبہ بمبار بچوں کو پڑھاتے تھے
مشتبہ بمباربمباروں کی نئی ویڈیو
پولیس نے مشتبہ بمباروں کی نئی تصاویرجاری کردی
اسی بارے میں
تین سو ستر پاکستانی رہا
12 September, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد