BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 August, 2005, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی امام کی امریکہ بدری
لوڈی
شبیر احمد کو امریکہ سے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر نکالا جا رہا ہے
امریکی حکام نے کیلی فورنیا کے شہر لوڈی سےگرفتار کیے گئے ایک پاکستانی امام مسجد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انتالیس سالہ شبیر احمد ان پانچ افراد میں شامل ہیں جنہیں جون میں لوڈی کی مسجد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پانچ افراد میں سے محمد عادل خان اور محمد حسن عادل نامی دو اشخاص کو پیر کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا جبکہ بقیہ دو افراد عمر حیات اور حامد حیات پر امریکی حکام سے جھوٹ بولنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ شبیر احمد القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان رابطے کا کام کرتے تھے۔ پچھلے ہفتے ایک جج نے انہیں معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئےضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اب شبیر احمد کو امریکہ سے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر نکالا جا رہا ہے کیونکہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

News image
شبیر احمد کو لوڈی مسلم مسجد کے بورڈ نے جون میں برخاست کر دیا تھا

شبیر احمد کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے امیگریشن کے الزام پر اپیل نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ اسی اپیل کے سلسلے میں ان کو کئی برس تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

شبیر احمد کو لوڈی مسلم مسجد کے بورڈ نے جون میں اس وقت برخاست کر دیا تھا جب انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد پاکستان میں ایسی تقاریر کرتے رہے ہیں جن میں افغانستان پر امریکی حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد