اسامہ بن لادن زندہ ہیں: امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری زندہ ہیں اور اسی علاقے میں کہیں رہ رہے ہیں جہاں امریکی طیارے سے میزائل حملہ ہوا تھا۔ امریکہ کے انسدادِ دہشت گردی کے سفیر ہینری کرمٹن نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما پاکستان۔افغانستان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کہیں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے مقاصد میں ابھی بھی امریکہ، برطانیہ اور یورپ پر حملے کرنا شامل ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے علاقے پر حملہ سی آئی اے نے کیا تھا۔ حملے کے بعد ملک بھر میں ہزاروں پاکستانیوں نے امریکی کارروائی کی مذمت کی اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
ہینری کرمٹن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں بہت پر امید ہوں کہ ہم کسی موقع پر القاعدہ کے رہنماؤں کو پکڑ لیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اسی علاقے میں ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس یا شواہد نہیں ہیں جن سے پتہ چلے کہ وہ (اسامہ) ہلاک ہو چکے ہیں یا کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے ہمارا خیال ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں‘۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی طرف سے زندگی کے بھی کوئی آثار نظر نہیں آئے ’جو کہ ہماری متحدہ کامیابی کی طرف اشارہ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے اور میں یقیناً یہ امید کرتا ہوں کہ انہیں نو گیارہ جیسے حملوں کے منصوبے بنانے کی بجائے اپنی زندگی کی زیادہ تشویش ہو گی‘۔ |
اسی بارے میں ’اسامہ اور ملا عمر زندہ ہیں‘15 June, 2005 | آس پاس ’لندن دھماکے القاعدہ نے کروائے‘19 September, 2005 | آس پاس ’بلیئر لندن دھماکوں کے ذمہ دار ہیں‘04 August, 2005 | آس پاس سعودیہ میں حملے اُسامہ کے حکم پر 01 August, 2005 | آس پاس اسامہ کی حمایت میں کمی15 July, 2005 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||