BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 June, 2005, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بن لا دن کی گرفتاری‘
 اسامہ بن لا دن
اسامہ بن لا دن کی گرفتاری کےوائرس کے حملہ کا اندیشہ
انٹرنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ’اسامہ بن لا دن کی گرفتاری کے حوالے سے ای میل سے آنے والے پیغامات کو کھولنے کی کوشش نہ کریں۔

اسامہ بن لادن کے بارے میں ای میل کے ساتھ مائیکروسوفٹ ونڈوس میں وائرس پر مشتمل ایک اٹیچمنٹ ظاہر ہو رہی ہے جس پر اسامہ کی گرفتاری کی خبر کا گمان ہوتا ہے اور جو بھی اسے کھولنے کی کوشش کرتا ہے وائرس کا شکار ہوجاتاہے۔

اینٹی وائرس کمپنیوں نے یکم جون سے بڑی تعداد میں وائرس پر مبنی بیکار ای میل پیغامات کو پکڑا ہے۔ سکیورٹی کمپنیوں نےخدشے کا اظہار کیاہے کہ اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اس طرح کےای میل پیغامات ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں ۔

ان بر قی پیغامات کا ذریعہ سی این این اور بی بی سی کو بتایا گیا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس بارے میں خبریں اور مزید تصاویر جلد پیش کی جائیں گی۔

بلیک سپائڈر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جیمس کا کہنا ہے پیغام کی زبان امریکی ہے اور کمپنی اب تک اس طرح کے دس لاکھ برقی پیغامات کو بلا ک کر چکی ہے۔

پانڈہ سوفٹ اور ایف سکیور کمپنیوں نےانٹرنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ’اسامہ بن لادن کی گرفتاری‘ کے وائرس پر مشتمل برقی پیغامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ حالیہ وائرس اسامہ بن لادن کے نام سے سامنے آنے والا تیسراوائرس ہے ۔

پچھلے سال جولائی میں ایک ایسی ای میل بھی پھیلائی گئی تھی جس میں ایک ایسی ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا تھا جس پر اسامہ بن لادن کی مبینہ خودکوشی کی ایک وڈیو فلم کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اسی سال نومبر میں القائدہ کے رہنما کے وڈیو پیغام کے بارے میں ایک ای میل پھیلائی گئی، جو وائرس پر مشتمل تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد