ویب پر اسامہ کا نیا پیغام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ پر القاعدہ کے مطلوب رہنما اسامہ بن لادن سے منسوب کا ایک نیا آڈیو پیغام آیا ہے۔ اس پیغام میں پچھلے ہفتے(چھ دسمبر) جدہ میں امریکی کونسلیٹ پر ہونے والے حملے کا بھی ذکر ہے اور اس کی حمایت اور تعریف کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے حکمرانوں پر یہ کہہ کر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اللہ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے بیس سال پہلے سعودی حکمرانوں کو کہا تھا کہ وہ حالات ٹھیک کریں لیکن کچھ نہیں بدلا ہے۔‘ یہ آڈیو پیغام ایک اسلامی ویب سائٹ پر لگایا گیا ہے۔ ادھر امریکہ کے وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ اس ٹیپ پر بولنے والے کی آواز بظاہر اسامہ کی ہی معلوم ہوتی ہے تاہم ماہرین ابھی اس ٹیپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسامہ بن لادن کا آخری پیغام ویڈیو پر تھا جو امریکی صدارتی انتخابات سے عین پہلے دو نومبر کو منظر عام پر آیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||