BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین سو ستر پاکستانی رہا
افغانستان کے صدر حامد کرزئی
افغانستان کے صدر حامد کرزئی
افغانستان نے وہاں قید تقریباً تین سو ستر پاکستانیوں کو ملک واپس بھیج دیا ہے۔ ان افراد کو تقریباً تین برس قبل طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے وقت پکڑ لیا گیا تھا۔

افغانستان پر طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے کی گئی امریکی چڑھائی کے دوران تقریباً تین ہزار پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن پیش رفت کے بعد افغانستان میں محصور تمام پاکستانیوں کی رہائی مکمل ہو گئی ہے۔

ان تین سو ستر پاکستانیوں کو کابل میں واقع پلی چکری جیل سے بسوں کے ذریعے پشاور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں حتمی رہائی کے فیصلے سے قبل حکام ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔

ایک سفارتکار کا کہنا ہے کہ ان افراد کی رہائی کے عمل کو تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ادھر پاکستان نے بھی دو سو سے زائد افغانیوں کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

قیدیوں کی رہائی کا دو طرفہ فیصلہ افغان صدر حامد کرزئی کے دو ماہ قبل پاکستانی دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد