افغان صدر کرزئی پاکستان پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان کے وزیر اعظم خورشید محمود قصوری نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ پیر کی شام صدر پرویز مشرف سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے میں القاعدہ کے خلاف جنگ اور طالبان زیر بحث آنے والے اہم موضوعات ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور ان پاکستانی قیدیوں کے بارے میں بات چیت ہوگی جو 2001 میں امریکہ کے زیر قیادت جنگ کے دوران پکڑے گئے تھے۔ صدر کرزئی کا دورہ پاکستان جولائی میں متوقع تھا لیکن انہوں نے یہ دورہ ملتوی کردیا تھا کیونکہ اسی دوران اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے رجسٹریشن کا آخری دن تھا ۔ اپنے اس دورے میں وہ صدر مشرف سمیت پاکستان کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||