امیگریشن قوانین: ڈلاس میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈلاس میں دسیوں ہزار مظاہرین نے امریکہ میں ان غیر قانونی تارکین وطن کی حمایت میں ریلی نکالی ہے جن کے خلاف سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ امریکہ میں ان غیر ملکی تارکینِ وطن کی تعداد گیارہ ملین یا ایک کروڑ دس لاکھ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ کانگریس ان غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکہ میں قانونی طور پر رہنے کی قانونی منظوری دے۔ ان مظاہرین امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے اور بہت سے لوگوں کے پاس سفید پرچم تھے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ امن کی علامت ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کی حامی تنظیمیں اب ملک گیر سطح پر مظاپرے کرنے کے پروگرام بنا رہی ہیں تا کہ اس مسئلہ پو دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے۔ جمعہ کو امریکی سینیٹ کے ارکان اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکے کہ غیر قانونی تارکین کو شہریت اختیار کرنے کے لیے درخواست کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ اس سے پہلے امریکہ کے کئی اور شہروں میں بھی تارکینِ وطن کی حمایت میں مظارے ہو چکے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان تارکینِ وطن کے بارے میں ایک بل کی منظوری دے چکا ہے لیکن سینیٹ میں اس پر بحث جاری ہے۔اس بل کے نفاذ کے بعد درست کاغذات کے بغیر کوئی بھی امریکہ میں داخل نہیں ہو سکے۔ نیو یارک میں مظاہرین نے جو بینر اٹھا رکھے تھے ان میں سے زیادہ تر پر یہ نعرے درج تھے: ’اگر تم تارکین وطن کو تکلیف پہنچاؤ گے تو امریکہ کو تکلیف پہنچاؤ گے‘، ’ہم تمہاری معیشت ہیں‘ اور ’میں نے گراؤنڈ صاف کیا‘۔ |
اسی بارے میں امریکہ: تارکینِ وطن کے حامی اورمخالف 31 March, 2006 | قلم اور کالم برطانوی شہریت، غیرمعمولی تاخیر13 February, 2006 | آس پاس تیس شہروں میں ایمرجنسی نافذ09 November, 2005 | آس پاس فرانسیسی فسادیوں کو کڑی وارننگ05 November, 2005 | آس پاس پیرس: ہزار پولیس اہلکاروں کا گشت04 November, 2005 | آس پاس انسانی سمگلنگ کے خلاف نئے اقدامات02 August, 2005 | پاکستان ماہرین کے لئے برطانوی ویزہ اور میں 12 June, 2005 | Blog | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||