BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 June, 2005, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترک وطن کرنے والوں کی مہربانیاں
تارکین وطن
تارکین وطن معاشی ترقی کا باعث بنتے ہیں: رپورٹ
تارکین وطن کے بارے میں ایک مفصل عالمی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ میزبان ممالک پر بوجھ کی بجائے ان کی معیشت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

ترک وطن کی بین الاقوامی تنظیم نے اپنی نوعیت کے اس پہلے جائزے میں بتایا ہے کہ تارکین وطن میزبان ممالک کے فلاحی نظام سے حاصل ہونے والے فوائد سے زیادہ اس ملک میں ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

تجزیے کے مطابق زیادہ تارکین وطن یا تو انتہائی معمولی کام کرتے ہیں یا بہت اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں اس لیے وہ مقامی لوگوں کے ساتھ مقابلے میں نہیں آتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انیس کروڑ تارکین وطن کی طرف سے گھروں کو بھجوائی جانے والی رقم ان ممالک کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ ترک وطن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک ڈاکٹر اور انجنیئر جیسے پیشہ ور افراد کھو بیٹھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تارکین وطن امریکہ کا رخ کرتے ہیں جن کی وہاں اس وقت تعداد ساڑھے تین کروڑ ہے۔ اس کے بعد روس اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔

چین، بھارت اور فلیپائن کا شمار ان ممالک میں ہوتا جہاں سے سب سے زیادہ لوگ بہتر معاش کی تلاش میں بیرون ملک جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد